Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عماد وسیم کی ڈریسنگ روم سے سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، دیکھیں

پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا فائنل گزشتہ رات ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلام آباد نے ملتان کو دو وکٹوں سے شکست دی۔

اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے 23 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا اور 17 گیندوں پر 19 ناقابل شکست رنز بنائے۔

عماد وسیم پہلی اننگز کے 18ویں اوور میں گراؤنڈ سے باہر چلے گئے (ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے ساتھ)، ملتان کا اسکور 9 وکٹوں پر 127 رنز تھا جس میں افتخار احمد اور محمد علی کریز پر موجود تھے۔

اس دوران کیمرہ مین نے ڈریسنگ روم دکھایا تو عماد وسیم وہاں سگریٹ پی رہے تھے۔ آل راؤنڈر کو معلوم نہیں تھا کہ کیمرہ ان کی طرف ہے لیکن جیسے ہی انہیں پتہ چلا انہوں نے فوراً سگریٹ نیچے رکھ دیا۔

عماد وسیم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں