Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اسلام آباد میں ایک اور نابالغ بنت حوا کی عصمت دری کا افسوسناک واقعہ

اسلام آباد: لڑکی کی والدہ کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ لڑکی کو ایک جاننے والے نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ کی والدہ کی جانب سے 16 مارچ کو پولیس میں درج کرائے گئے بیان کے مطابق اس کی بیٹی اپنے دوست کے گھر گئی۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ’’وہ روتی ہوئی گھر آئی جب میں نے اس سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ اس کے دوست کا بھائی اسے اپنی موٹرسائیکل پر F-9 پارک لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی‘‘۔

   مزید پڑھیں : ہوشیار رہیں فراڈ سے بچیں، اہم سرکاری ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بھرتیوں کا اشتہار جعلی ، ادارے نے خبردار کر دیا

تھانہ مارگلہ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

F-9 پارک شہریوں کے لیے ایک نو گو زون بن گیا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد بندوق کی نوک پر چلنے پھرنے آنے والی خواتین اور مردوں کے ساتھ بدسلوکی اور لوٹ مار کرنے کے لیے دندناتے پھرتے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 37 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 6 لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی اور پرائیویٹ فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے منیجر کا قتل شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں