پاکستان ریلویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بھرتیوں کے اشتہار پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے میں بھرتیوں کا جعلی اشتہار سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے جس پر پاکستان ریلوے نے اشتہار چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں : ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی
پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھرتی کا اعلان نہیں کیا گیا، پاکستان ریلوے اس فراڈ سے بچنے کی ہدایت کرتی ہے۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس اشتہار کو چلانے کے ذمہ داروں کے خلاف قا نونی کارروائی کی جائے گی۔




