Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی کردی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے تبدیل کئے گئے قوانین کے مطابق برانڈ ریسٹورنٹس کی برانچز سے انفرادی طور پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا,
مزیدپڑھیں :صوبہ بلوچستان میں ایک دن میں تیسرا زلزلہ
صوبائی سطح پر مرکزی ریسٹورنٹ سے ہی تمام برانچز کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چین کی صورت میں چلنے والے ریسٹورنٹس کا مرکزی آفس تمام برانچوں سے ٹیکس جمع کر کے پی آر اے کو دے گا۔ پی آر اے حکام کا کہناہے کہ اس اقدام سے ٹیکس وصولیوں میں شفافیت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں