کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو ایک دن میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 113 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 337 کلومیٹر دور تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 75 کلومیٹر تھی جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزیدپڑھیں :پی ایس ایل 9کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا
پاکستان میں زلزلہ
اس سے قبل بلوچستان میں ایک کے بعد ایک دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے کوئٹہ اور گردونواح میں صبح 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
دوسرا زلزلہ صبح 6 بج کر 24 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔



