Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بجلی کے بھاری بل نے اژدہوں کے خفیہ کاروبار کا بھانڈا پھوڑ دیا

بیجنگ: چین میں ایک حیران کن واقعے نے شہریوں اور حکام کو چونکا کر رکھ دیا، جہاں ایک شخص کے غیر معمولی بجلی کے بل نے اس کے خفیہ کاروبار کا پردہ فاش کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اپارٹمنٹ سے 300 سے زائد اژدہے (پائتھن) برآمد کر لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر تائی ژو میں ایک بزرگ شہری کو پہاڑی علاقے کے قریب ایک بڑا اژدہا نظر آیا۔ چونکہ یہ جانور اس علاقے میں قدرتی طور پر موجود نہیں ہوتے، اس لیے حکام کو شبہ ہوا کہ کہیں قریب ہی غیر قانونی افزائش کا کوئی مرکز قائم ہے۔

تحقیقات کے دوران ماہرین نے پولیس کو بتایا کہ اژدہوں کی افزائش کے لیے مسلسل گرم اور مرطوب ماحول درکار ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہیٹنگ اور دیگر آلات مسلسل چلانے پڑتے ہیں، جس سے بجلی کا استعمال معمول سے کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔

اسی بنیاد پر حکام نے مقامی رہائشیوں کے بجلی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تو ایک شخص کے غیر معمولی بل نے توجہ حاصل کر لی۔ یوں چینی شہری کا راز فاش ہونے کی جانب تحقیقات نے اہم پیش رفت کی۔

پولیس نے مشتبہ فلیٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں سے 309 اژدہے برآمد ہوئے، جنہیں پلاسٹک کے ڈبوں میں بند کر کے مختلف کمروں میں رکھا گیا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فلیٹ کا مالک گوو نامی شخص تھا جو بے روزگار اور غیر شادی شدہ تھا۔ اس نے اپنے اپارٹمنٹ کے بیشتر حصے کو سانپوں کی افزائش کے لیے مخصوص کر رکھا تھا۔

مزید تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گوو اور اس کے ساتھیوں نے 2014 میں چند اژدہے خریدے اور بعد میں ان کی افزائش کر کے سینکڑوں جانور تیار کیے، جنہیں آن لائن فروخت کیا جاتا تھا۔

حکام کے مطابق چینی شہری کا راز فاش ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں گوو اور اس کے دو ساتھیوں کو غیر قانونی جانوروں کی افزائش اور تجارت کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں