Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک )سکیورٹی فورسز نےایک طرف بلوچستان میں گوادر پورٹ اتھارٹی کامپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنایا ہے تو دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:ملٹری اکیڈمی کاکول میں کرکٹ ٹیم کے کن کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی، ناموں کا اعلان کل متوقع
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں