Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ملٹری اکیڈمی کاکول میں کرکٹ ٹیم کے کن کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی، ناموں کا اعلان کل متوقع

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک )کاکول ملٹری اکیڈمی میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی 25 سے 30 کھلاڑیوں کو کاکول اکیڈمی کے تربیتی کیمپ میں مدعو کرے گی۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاک پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، شزہ فاطمہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو فی الحال مجوزہ فہرست کا حصہ نہیں بنایا گیا، ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں ہی ان کے نام پر غور ہوگا۔

ذرائ نے بتایا کہ یو اے ای ٹیم کے عثمان خان کو کیمپ میں بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، کیمپ 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول میں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں