Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

نواز شریف عرصہ دراز سے بند پڑی حدیبیہ پیپر ملز پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عرصہ دراز سے بند حدیبیہ پیپر ملز اور رمضان شوگر ملز کا دورہ کیا اور ان کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانگا منڈی روڈ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

نواز شریف اپنی ملز کے اندر 50 منٹ تک موجود رہے۔

نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز کا دورہ کرکے اپنی رمضان شوگر مل پہنچے اور وہاں کے بھی مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں