Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ناصر حسین شاہ کی پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں، ہم سب مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، اگر ملازمین کا خیال رکھا جائے تو پیپلزپارٹی اداروں کی نجکاری کا سوچ سوچ سکتی ہے۔

لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بجلی کے بل کے حوالے سے بہت شکایات آرہی ہیں۔ عوام بھاری بلوں سے پریشان ہیں۔
مزیدپڑھیں :چارج لینے پر اندازہ ہوا کہ منسٹری میں ہر چیز بکتی ہے، سالک حسین
انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ہم سوچ سکتے ہیں، ملازمین کا خیال رکھا گیا تو پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرسکتی ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے اور امن و امان کے حوالے سے وزیرداخلہ کام کررہے ہیں، بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی۔

انہوں نے پیپلزپارٹی میں اختلافات کی خبروں کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں