راجن پور (نیوزڈیسک)ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔
راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او دوست محمد کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور دولانی گینگ سے ہے۔
مزید پڑھیں : گورنر پنجاب سے اختلافات ،ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دیدیا، تفصیل دیکھیں
ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔




