Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

وزیراعظم شہبازشریف نے جرمن چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جرمن سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے جرمنی کے سفیر ایمبیسیڈر الفریڈ گراناس سے ملاقات میں اپنے دوبارہ انتخاب پر جرمن چانسلر اولاف شولز کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کے اقدام پرت جرمنی کا خیرمقدم کیا اور جرمن سفیر کو یقین دلایا کہ وفد کے دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوطی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں