جسٹس شاہد بلال نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
اپیلٹ ٹربیونل نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: الائیڈ بنک میں گھپلا،12لاکھ کے چیک کے عوض 1,20,00000کی ادائیگی
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو بھی عام انتخابات لڑنے کی اجازت دی گئی، کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
اپیلٹ ٹربیونل نے کہا کہ الزام ہے کہ اپیل کنندہ کے شوہر 2023 کا ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرا سکے، اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کو کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، ریٹرننگ افسر کو بھی واقعات کا جائزہ لینا چاہیے تھا۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ صنم جاوید کو مخصوص نشست پر الیکشن لڑنے کی اجازت ہے۔




