لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری افسران کو لگژری گھر فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
اہم سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں سرکاری افسران کے لیے ڈی ایچ اے میں 35 کروڑ روپے فی کس مالیت کے 127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس کو بھجوا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں وزیر تعلیم کی 65 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی
دستاویزات کے مطابق لاہور میں اعلیٰ افسران کے لیے نئے لگژری گھروں کی تعمیر میں ڈی ایچ اے سے مدد لی جائے گی، 14 سو کنال اراضی پر 127 نئے لگژری گھر بنائے جائیں گے۔ 2 کنال کے گھر کی تعمیر پر کل 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
بورڈ آف ریونیو نے پلان کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کابینہ اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گی۔




