Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ججزکی جانب سےلکھاگیاخط بارش کاپہلاقطرہ ہے،پی ٹی آئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک    )ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ ماضی میں عدلیہ کودباؤ میں لاکرکام کرائےگئے،ہمیں پچھلے2سال سےانصاف نہیں ملا،الیکشن کمیشن کاکردارانتخابات میں سب کےسامنےہے،8فروری کےالیکشن میں لوگوں کےمینڈیٹ کے ساتھ کیاگیا؟،چیف الیکشن کمشنر نے 9فروری کو ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا،،لوگوں کےزبردستی فیصلے کروائےجارہےہیں،ججزکی جانب سےلکھاگیاخط بارش کاپہلاقطرہ ہے،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں اظہار خیال کر رہے تھے ،
مزیدپڑھیں :عمران خان کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز کے ساتھ کیا ہوا ؟ جانئے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خط میں ججزنےکہاانہیں کام نہیں کرنےدیاجارہا،اسٹیبلشمنٹ کاکردارہمارےملک میں رہاہے،جمہوریت کومضبوط کرنےکیلئےمداخلت ختم کرناہوگی،کور کمیٹی اجلاس میں کوئی ہاتھا پائی نہیں ہوئی،تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،ہماری پارٹی متحدہےالیکشن اس کی مثال ہیں،الیکشن میں6کروڑلوگوں میں سے3کروڑنےہمیں ووٹ دیا،9مئی واقعات کےحوالےسےجوڈیشل انکوائری کرائی جائے،بانی پی ٹی آئی کہ رہے ہیں بے گناہوں کورہاکیاجائے،سیاسی ورکروں کو بے گناہ جیل میں رکھا ہواہے،بانی پی ٹی آئی نےکہامجھےبےشک رہا نہ کریں باقی قیادت کوچھوڑ دیں،بانی پی ٹی آئی عوام کیلئےقربانی دےرہےہیں،سینیٹ الیکشن کے بعد 21اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں