اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کیپٹن (ر) محمد محمود کو چیئرمین مقرر کر دیا ہے
فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ جناب حسن ناصر جامی، چیئرمین یکم اپریل 2024 سے کمپنی کے چیئرمین کی حیثیت سے ختم ہو چکے ہیں اور کیپٹن (ر) محمد محمود کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
نئے چیئرمین پی ٹی سی ایل اس وقت وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔
پی ٹی سی ایل نے چیئرمین سمیت فعال بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تازہ ترین فہرست بھی جاری کردی۔
| Name | Designation | |
| 1 | Capt. (Retd.) Muhammad Mahmood | Chairman |
| 2 | Abdulrahim A. Al Nooryani | Director |
| 3 | Ahad Khan Cheema | Director |
| 4 | Imdad Ullah Bosal | Director |
| 5 | Jawad Paul Khawaja | Director |
| 6 | Mikhail Gerchuk | Director |
| 7 | Mohamed Karim Bennis | Director |
| 8 | Brooke Marie Lindsay | Director |
| 9 | Khalid Murshed | Director |
ایک ہفتے قبل مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کہا تھا کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے انضمام سے قبل کی درخواست کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:شوال کا چاند 9اپریل کو نظر آنے کا امکان
اس سے قبل سی سی پی نے 20 مارچ 2024 کو مزید معلومات کی درخواست کی تھی تاکہ اس کی جانچ پڑتال مکمل کی جا سکے۔ پی ٹی سی ایل کے وکلاء کی جانب سے مطلوبہ معلومات کا انتظار ہے۔
کمیشن کے پاس تمام مطلوبہ معلومات پیش کرنے کے بعد اپنی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے لئے ٣٠ ورکنگ دن ہیں۔ پہلے مرحلے کے جائزے کے لئے 30 ورکنگ ڈے ٹائم فریم کا آغاز پی ٹی سی ایل کے وکلاء کی جانب سے کمیشن کی جانب سے مانگی گئی بقایا معلومات جمع کرانے کے بعد ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی سی پی کا انضمام محکمہ اس وقت 21 درخواستوں پر کارروائی کر رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار کا حصول ان درخواستوں میں سے ایک ہے۔



