Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پشاور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کو 51 مقدمات میں راہداری ضمانت دے دی

پشاور(ویب‌ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منظر عام سے غائب رہنما حماد اظہر کو 51 مقدمات میں راہداری ضمانت دے دی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہمنا حماد اظہر کی راہداری ضمانت کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی سی ایل نے کیپٹن (ر) محمد محمود کو چیئرمین مقرر کر دیا
حمد اظہر کے وکیل نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں، ضمانتیں دی جائیں، 40 روز تک تمام متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرلیں گے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے 51 مقدمات میں حماد اظہر کو راہداری ضمانت دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حماد اظہر کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

پی ٹی آئی کے لیے منگل کے روز یہ دوسرا بڑا عدالتی ریلیف سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی۔

یہ بھی پڑھیں