Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

کھانےمیں ہارپک ملایا گیا،بشریٰ بی بی کا چونکا دینےوالا انکشاف

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت ہوئی۔

جس میں بشری بی بی نے مخصوص وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ۔ جیل انتظامیہ نے علیحدگی میں بات کروانے سے معذرت کر لی ۔

جس کے بعد بشریٰ بی بی نے میڈیا کے سامنے ہی بات چیت شروع کی ۔بشریٰ بی بی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وی لاگر سے مخاطب رہیں۔

گزشتہ سماعت پر میں نے جو خان صاحب کی زندگی کو درپیش خطرات پر بات کی میڈیا نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔

شب معراج کے روز میرے کھانے میں ہارپک(harpic ) کے 3 قطرے ملائے گئے تحقیق سے پتہ چلا کہ harpic سے ایک ماہ بعد طبیعت ذیادہ خراب ہوتی ہے۔ مجھے آنکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتائوں گی ۔

مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کیلئے کھول دی جاتی ہیں ، پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نو کھا جاندا اے جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھاتو اس کہاوت کی سمجھ آئی ۔ اس دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ پہلےآپ کی جانب سے بیان آیا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا اب کہا جا رہا ہے کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا۔زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے ۔؟۔

جس بشریٰ بی بی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا .میں کہاں سے ثبوت لائوں ۔

بشریٰ بی بی کے رویے پر میڈیا نے بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کیا ، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشری بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں۔ اورصحافی بشری بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں۔

یہ بھی پڑھیں