اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی وتجزیہ کار سمیع ابراہیم نے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں نہ دینے کے معاملے پرکہاکہ الیکشن کمیشن حکمراں اتحاد کی محبت میں مراجارہاہے کہ کسی نہ کسی طرح مخصوص نشستیں ان کودے دیں ،اتنی محبت تحریک انصاف کے لیے تونظر نہیں آئی ،منگل کو اے بی این کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ 8میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے بانی پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف سے بندا چھین لیاگیاان سے بیٹ کانشان واپس لے لیاگیاحتیٰ کہ فارم 45اور47میں بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی الیکشن کمیشن نے ایک لفظ تک نہیں بولا، جھوٹ اورمکروفریب کی بنیاد پر حکومت بنی،سمیع ابراہیم نےعدالت عظمیٰ کے گزشتہ ادوار میں پولیٹیکل انجینئرنگ کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ صاحب کہتے ہیں کہ میں سپریم کورٹ کے گزشتہ ادوار میں کیے گئے فیصلوں کونہیں مانتا.



