Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

این اے 52: راجہ پرویز اشرف کے حلقے میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے حلقے این اے 52 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، الیکشن کمیشن کے 3 نوٹسز کے بعد راجہ پرویزاشرف کے فرزند کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار طارق عزیز بھٹی نے اپنے فارم 45 کمیشن کےسامنے رکھ دیے۔
مزیدپڑھیں:آرمی چیف کی صدر مملکت سے ملاقات، تخریبی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم
آزاد امیدوار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اصل فارم 45 کے ساتھ میرے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر386ووٹ تھے جبکہ نئے فارم 45 میں اسی پولنگ اسٹیشنز پر میرے ووٹ صفر کردیے گئے۔

وکیل دارخوست گزارنے دلائل دیے ۔۔ انتخابات میں مجھے پری پول،پول ڈے اور پوسٹ پول دھاندلی کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے 52 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں