Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

’رانگ نمبر‘ قرار دیے جانے پر شیر افضل مروت کی سلمان احمد کو کل تک انتظار کرنے کی دھمکی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے، ایک طرف سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو ”رانگ نمبر“ قرار دیا تو جواباً شیر افضل مروت نے انہیں 5 اپریل تک انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

سلمان احمد نے ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا، خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں‘۔

انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کی پاکستان کیلئے غیرمعمولی حمایت، آزاد کشمیر میں بجلی منصوبوں کی فنڈنگ کرے گا

جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں