Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

جمعۃ الوداع کی اہمیت، الوداع الوداع ماہِ رمضان الوداع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رمضان المبارک 2024 ختم ہو رہا ہے اورکل مسلمان جمعۃ الوداع منائیں گے۔

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو جمعۃالوداع کہتے ہیں۔

جمعۃ الوداع پاکستان بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جاتا ہے کیونکہ مسلمان خصوصی خطباب اور دعاؤں کے لیے مساجد میں جمع ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کوسمیٹے ہیں ۔

یہ دن مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس دن مسلمان جلدی اٹھتے، غسل کرتے اور نئے کپڑے پہنتے ہیں ۔

مزیدپڑھیں:عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے،بلاول بھٹو

لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور خیرات کے کاموں میں مشغول ہونے کے لیے بھی مساجد میں جمع ہوتے ہیں۔

بڑی تعداد میں لوگ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ میں شرکت کریں گے، خوشحالی اور مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

مذہبی اسکالرز ماہ صیام اور جمعۃ الوداع کی اہمیت پر زور دیں گے۔

اسلام آباد میں جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں