Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

آرمی چیف نظر رکھیں، کور کمانڈر ہاوس میں اجلاس کیسے ہوا، اے این پی

پشاور(نیوزڈیسک)کورکمانڈر ہاؤس میں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس پر ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں پختونخوا کابینہ اجلاس کے متعلق وضاحت دیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نظر رکھیں کہ کور کمانڈر ہاؤس میں اجلاس کیسے ہوا، تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاؤس میں ہو۔

مزیدپڑھیں:انڈیا نے پاکستان میں 20 لوگوں کے قتل کے احکامات دیئے، برطانوی اخبارنے بھارتی دہشت گردی کا بھانڈا پھوڑ دیا

ترجمان اے این پی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس کی تحریک انصاف نے کوئی تردید جاری نہیں کی۔ تحریک انصاف کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے۔

یہ بھی پڑھیں