اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین کےبیان کےبعدکسی اورکی بات کی اہمیت نہیں رہتی،فوکل پرسن کی ان کومبارکباد میری دلچسپی ہی نہیں ،6فوکل پرسن نامزدہوئےانہیں مبارکباد پیش کرتاہوں،میں جن کو بھی ملاقات کراناچاہوں کراسکتاہوں،پلس کےبعدمائنس کیلئےلوگ کوشش کرتےرہتےہیں،شایدمیرےنام کی موجودگی کسی کواچھی نہیں لگی ہوگی،کچھ لوگ
مزیدپڑھیں :پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا خالی آسامیوں کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کےپاس گئے کہ ان کانام نکال دیں،بانی پی ٹی آئی نےکہااان کانام بھی ڈال دیں،مجھےاب افسوس ہوتاہے کہ فوکل پرسن لگاکیوں ہوں،فوکل پرسن نہ ہوتاتویہ ڈرامہ ہی شروع نہ ہوتا،کچھ عناصرنے کوشش کی ثابت کریں کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھےنکال دیا،بدقسمتی سےہماری پارٹی میں جدوجہداوراحتجاج کوپس پشت ڈالاجارہا ہے،جلسےجوہم نے کرنےہیں اسے پس پشت ڈالاجارہا ہے،
مزیدپڑھیں :امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا اسحاق ڈار کو فون، منصب سنبھالنے پر مبارکباد
ہمارااصل کام ہے لوگوں کواحتجاج کیلئےنکالنا،23مارچ کوہم نےجلسہ کرناتھانامعلوم وجوہات کی بناپرملتوی ہوگیا،30 مارچ کوجلسہ کرناتھانامعلوم وجوہات پر6اپریل کوچلاگیا،اب لامتناعی تاریخیں دی جارہی ہیں کوئی تاریخ ہی نہیں رکھی جارہی،کوشش ہورہی ہے ہماری توجہ اس ایشوسےہٹاکرنان ایشوزپرلگادی جائے،10رکنی کمیٹی قائم ہوئی ہے اس کامقصدتمام معاملات کوصحیح کرناہے،کمیٹی کامقصدہے کوئی
مزیدپڑھیں :امریکی شہر نیو یارک میں زلزلے کے جھٹکے
بھی اختلاف رائے ہواس کوختم کرناہو تا ہے،میرانام کسی کمیٹی میں ہویانہ ہومیراکام معنی رکھتاہے،مجھےکسی عہدےکی ضرورت ہےنہ لالچ کرتاہوں،بانی پی ٹی آئی کی شفقت ہے انہوں نے کمیٹی میں میرانام ڈالا، پیسےدیکرٹکٹ دیناسنگین الزام ہےمذمت کرتاہوں،میں اس بات کی تردید کرتاہوں قطعاً یہ ممکن نہیں،میراکام احتجاج اورجلوس کےساتھ ہے،گرینڈالائنس پرمیں آن بورڈنہیں ہوں،
مزیدپڑھیں :پاک۔نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی
اسدقیصرگرینڈالائنس کوہینڈل کررہے ہیں،احتجاج،دھرنے اورجلسوں کی کامیابی نےمیرے کام سے بانی پی ٹی آئی کوخوش کردیا،یہی وجہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی مجھ پر اعتمادکرتےہیں۔

