نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی شہر نیو یارک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیو یارک شہر کے مغرب میں 40 میل دور وائٹ اسٹیشن نیو جرسی کے قریب تھا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
مزیدپڑھیں:شکست و ریخت سے دوچار صہیونی ریاست اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
امریکی حکام کے مطابق زلزلے کے اثرات اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مشرقی ساحلی علاقے اور نیو یارک شہر میں زلزلہ آیا ہے، اس سے قبل 1884 نیویارک شہر میں 5 شدت کا زلزلہ آچکا ہے۔
