Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عمران خان سائفر کیس میں  بھی آئندہ ہفتے بری ہوجائیں گے، لطیف کھوسہ

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بانی تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہونے کے بعد اب سائفر کیس میں بھی آئندہ ہفتے بری ہوجائیں گے۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ جج کو ایڈیالہ جیل ایمبولینس میں لا کرعمران خان کو سزائیں دلوائی گئیں، سائفر کیس کہاں اور کس کے پاس ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیساتھ قومی کرکٹرز کے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

سائفر کیس عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی، 9، 10 اور 11 مئی کو بانی پی ٹی آئی تحویل میں تھے، کیسے حملہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ باجوہ نے ایکسٹینشن مانگی، نواز شریف نے دی، لندن میں طے ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹائیں گے، پارٹی کو تتر بتر کریں گے۔لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا مزید کہناتھا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، 45 سال نہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں