Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

نوکری کے بہانے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام، 5 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار

کراچی(ویب‌ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بریگیڈ کی رہائشی ہیں، جنہوں نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا۔

خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا۔
مزیدپڑھیں :ایک نومولود بچے کی قیمت 4 سے 6 لاکھ روپے
پولیس کے مطابق خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کا بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گای۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں