Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ننھے یوٹیوبرشیرازنے ضرورت مندوں کی فلاح وبہود کا بیڑا اٹھا لیا

گلگت(نیوزڈیسک)گلگت سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبرشیرازنے یوٹیوب چینل پر اپنے علاقے کی خوبصورتی دکھانے کے ساتھ ساتھ علاقے کے غریب عوام کی فلاح وبہود کا بیڑا بھی اٹھا لیا ہے اور اور اپنی کمیونٹی میں ضرورت مندوں کو ضروری سامان کی تقسیم شروع کر رکھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی نے حوصلہ افزا ءمواد کوفروغ دیا ہے اور ان میں سے ایک گلگت سے تعلق رکھنے والا چھوٹا سابچہ یوٹیوبر شیراز ہے۔

شیراز مقامی چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے اپنے اردگرد کی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کے مستند انداز کے لیے جانا جاتا ہے۔

شیراز نے اپنی ویڈیوزکے ذریعے ملک بھر کے ناظرین کے دلوں کوموہ لیا ہے ۔

ننھا شیرازیوٹیوب چینل پراپنی چھوٹی بہن مسکان کے ساتھ ویڈیوزبناتا ہے۔

شیراز اپنی کامیابیوں کو اپنی کمیونٹی کے ساتھ بانٹتے ہوئے ان کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔

یادرہے کہ شیرازکے یوٹیوب اور انسٹاگرام پردس لاکھ سے زیادہ فالووراورسبسکرائبرہیں۔

شیراز اپنی ویڈیومیںباقاعدگی سے اپنے ناظرین کے ساتھ اپنی مہم جوئی شیئرکرتے ہیں جبکہ شیراز اور مسکان نے فلاح وبہبود کا کام بھی شروع کردیا ہے اور اپنی کمیونٹی میں ضرورت مندوں کو ضروری سامان تقسیم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں