Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

من موجی فیصلے،ریلوے افسران کا لاہورسے نارووال عید ٹرین چلانے کااعلان

لاہور(نیوزڈیسک)عید کی چھٹیوں کے نام پر ڈویژنل سپرٹینڈنٹ لاہور ریلوے حنیف گل اور عامر بلوچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے نارووال ریلوے اسٹیشن پر عید کے روز ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کا آج کل کوئی وفاقی وزیر نہ ہے جس پر عامر بلوچ اور ڈویژنل سپرٹینڈنٹ لاہور حنیف گل نے احسن اقبال کو فائدہ پہنچانے اور اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ خسارے میں چلنے والی اس ٹرین کو مستقل بنیادوں پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ عید کا بہانہ بنا کر ریلے پاکستان کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جائے گا ۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے نارووال کا سفر بہت تھوڑا ہے جبکہ پورے پاکستان کا کسی کو کوئی خیال نہ آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں