Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پتریاٹہ چیئر لفٹ عید کے دوسرے روز کھل جائے گی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ریجنل منیجر پتر یاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دوسرے روز سیاحوں کے لیے پتر یاٹہ چیئرلفٹ کھول دی جائے گی۔ سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحوں کو بہترین ماحول دیں گے۔

پتریاٹہ چیئر لفٹ کو عیدالفطر کے دوسرے روز سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ضروری تکنیکی دیکھ بھال کے لئے چیئر لفٹ کو بند کردیا گیا تھا جو کیا گیا ہے اور چیئر لفٹ سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔
ریجنل منیجر پٹریاٹا چیئر لفٹ معظم نذیر نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ سے سیاحوں کی توجہ بڑھے گی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
مزیدپڑھیں :گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟
تفصیلات کے مطابق پیٹریاٹا چیئر لفٹ کو ضروری سالانہ دیکھ بھال کے باعث گزشتہ چند روز سے بند رکھا گیا تھا۔ عیدالفطر کے موقع پر پیٹریاٹ چیئر لفٹ عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

ریجنل منیجر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں