Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، صاحبزادےزین قریشی

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔

زین قریشی نے درگاہ بہاؤالدین زکریا میں نماز عید کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عید کے موقع پر والد سے ملنے نہیں دیا گیا، سیکیورٹی کی بنیاد پر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

 مزید پڑھیں:  افواج پاکستان کی کی جانب سے بھی پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد، اہم پیغام جاری

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ بے گناہوں کو رہا کیا جائے گا، وعدہ پورا ہونے کا انتظار ہے۔

زین قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور دہشت گردی ایک بار پھر عروج پر ہے، ہماری افواج کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیا بجٹ آرہا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے، دعا ہے عوام کو ریلیف ملے۔

یہ بھی پڑھیں