Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عمران خان کی جیل میں شاہ محمود قریشی کو گلے لگاکر عید کی مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عید کی نماز اڈیالہ جیل میں ادا کی، شاہ محمود قریشی کو گلے لگایا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عید کی نماز سینٹرل جامع مسجد اڈیالہ جیل میں ادا کی۔

 مزید پڑھیں:  افواج پاکستان کی جانب سے بھی پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد، اہم پیغام جاری

پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، نماز کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر جیل افسران نے عمران خان کے ساتھ نماز بھی ادا کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نماز کی پہلی صف میں موجود تھے، اس موقع پر اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیں