ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم بعد از دوپہر خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر/شام میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اورگرم رہےگا۔ جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،میانوالی ، خوشاب، بھکر اور نور پور تھل میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، پشاور، کرم ، کوہاٹ، وزیرستان اوربنوں میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد ،پڈعیدن 43، سکرنڈ ،رحیم یار خان، موہنجوداڑو، خانپور اور دادو میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


