Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

عید کا دوسرا دن ،آ ج11اپریل بروزجمعرات پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اورگرم رہےگا۔ جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم مری، گلیات اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں