خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ المناک شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان اور انتظام کیا جائے۔
جاری بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شاہ نورانی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں : صورتحال نازک ،سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا، گورنر کے پی حاجی غلام علی
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے بھی کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج کے لیے سرکاری سطح پر فوری طور پر تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔


