اسلام آباد: ملک میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار کے باوجود رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بیرون ملک سے درآمد شدہ موبائل فون خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک 2024 میں مہنگائی کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کر دی
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری 2023-24) کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر ایک ارب 148.4 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز اور اسیسریز درآمد کی ہیں جبکہ آخری مالی سال کے اسی عرصے میں 447.8 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
اس طرح رواں سال موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی میں درآمدی موبائل فونز کا حجم تقریباً 326 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے دوران 1 ارب 148.4 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔


