ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم خیبر پختونخوا ، بلوچستان،جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مشرقی/شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اورز یریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم رات میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔
بلوچستان
ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار، زیارت، کوہلو بارکھان مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان جس کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ۔
مزید پڑھیں: مریم نواز بازار سے 800 روپے کا سوٹ خرید کر پہن لیتی ہیں،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات مری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا ، نورپوتھل، ڈی جی خان، بھکر، لیہ ،ملتان، بہاولپور اور کوٹ ادو میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم دادو، جامشورو، لاڑکانہ،سکھر، جیکب آباد، کشمور میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرک، کوہاٹ، لکی مروت،، باجوڑ، مہمند، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
