Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

شہریوں کو قتل کرنے والے ملزمان کی اطلاع دینے پر 25 لاکھ انعام کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والے ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو قتل اور ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ اس واقعے کے تناظر میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے ملزمان سے متعلق معلومات دینے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی آئی جی سید اسد رضا نے کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 8 اپریل کو میٹروول میں ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

 مزید پڑھیں:  مریم نواز بازار سے 800 روپے کا سوٹ خرید کر پہن لیتی ہیں،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

اس سے قبل سائٹ میٹرووال میں 1 کروڑ 35 لاکھ کی نقدی ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

تصاویر میں موٹر سائیکل پر 2 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی میں ملزمان کے ساتھ بلیو شاپر میں چوری کی رقم بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں