Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں سپلائی بند

کراچی(ویب‌ڈیسک)آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن نے کل سےملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کل سے سپلائی بند کر رہے ہیں ۔ تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:پرویز خٹک سیاست میں ایک بار پھر انٹری دینے کو تیار
آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے مطابق گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی معطل رہے گی۔

آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں