لاہور(ویبڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نوازشریف کے ہمراہ روٹی نان کی قیمت چیک کرنے لاہور میں اڈہ پلاٹ کے تندورپہنچ گئے۔ مریم نواز اور نواز شریف نے ریٹ لسٹ چیک کی ۔
مریم نواز اور نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، نان بائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا۔ مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔
92 مزیدپڑھیں:ہوٹلوں پر روٹی کی قیمت کی خلاف ورزی ، 172,000 روپے جرمانہ عائد
تندور مالکان سے روٹی اور نان کی قیمت بارے استفسار کیا، مریم نواز نے عوام کو روٹی 16 روپے کی خریدنے کی تلقین بھی کی ۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔
مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی۔ مریم نوازاورنواز شریف کودیکھ کرشہریوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔



