اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف فیض آباددھرناکیس کے سہولت کارتھے،فارم47کےذریعےاقتدارمیں آنےوالی نااہل حکومت ہے،فیض آباددھرنارپورٹ
کےبعدشہبازشریف کومستعفی ہوجاناچاہیے،الیکشن میں بری طرح ہارےلوگ بھی باتیں کررہےہیں،خواجہ آصف عدلیہ کی تضحیک کرنےکی کوشش کررہےہیں،خواجہ آصف الیکشن میں ہارےہوئےہیں، وہ
مزید پڑھیں :ہو ہی نہیں سکتا پیپلز پارٹی کی موجودگی میں اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع ہو، قمر زمان کائرہ
اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں اظہار خیال کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ قانون امیراورغریب دونوں کیلئےایک جیساہوناچاہیے،عام آدمی اوراشرافیہ کیلئےایک جیساقانون ہوناچاہیے،
تحفظ آئین کیلئےسیاسی جماعتوں کوآوازاٹھانی پڑےگی،ملک میں آئین وقانون کوپامال کیاجارہا ہے،کس قانون کےتحت لوگوں کی پرائیویسی کاخیال نہیں رکھاجارہا،بنیادی انسانی
حقوق کی نفی کی جارہی ہےکوئی پوچھنےوالانہیں،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوجھوٹےکیسزمیں تنگ کیاجارہا ہے،آئین کےساتھ کھلواڑ کرنابندہوناچاہیے،طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں ان کےحقوق کاخیال رکھناچاہیے۔


