Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کیجانب سے ملک بھر میں جلسوں کا پلان تیار ،آغاز کب ؟ جانیں

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا،پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی،پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔

شہبازشریف فیض آباددھرناکیس کے سہولت کارتھے،سردار لطیف کھوسہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا،وکلا کی بڑی تعداد تحریک میں شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے،سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے،بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں