Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

نیب کی نواز شریف کو توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ گاڑی ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کی درخواست کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے تفتیش کے لیے رپورٹ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرادی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو گاڑی تحفے میں دی تھی۔ نوا زشریف نےگاڑی توشہ خانہ میں جمع کرادی

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی پیشکش کی، جس پر نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی، جب کہ نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاؤنٹ سے ادا نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے تحفے میں دی گئی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی اور خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی۔

نیب حکام نے رپورٹ میں کہا ہے کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری یا بری کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں