اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےسیکٹر ایف 6( بلیو ایریا )میں ایک پٹرول پمپ پر ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔راہگیروں کی جانب سے ریکارڈ کیے گئے کلپس میں آئل ٹینکر کو بڑے شعلوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹینکر کا تیل سڑک پر بہہ رہا ہے جبکہ حکام شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور لے جا رہے ہیں۔ آگ لگانے کی جگہ پی ایس او پیٹرول پمپ ہے ، جو دارالحکومت میں بیورلی سینٹر کے بغل میں ہے۔
فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مزید کارروائی جاری ہے۔


