Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا حکومت بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وہ بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کے پی حکومت پر الزام لگانا نامناسب ہے۔

 مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کے دو اہم ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا علم نہیں، بجلی کے خالص منافع میں بقایا جات ادا کرنے کے بجائے ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے پہلے ہی تجویز دی ہے کہ ہمارے بقایا جات کو بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں