Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں کیڈٹس لانگ گورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 149ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آؤٹ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ جائزہ لیا اور خطاب کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف نے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اکیڈمی کے پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو سورڈ آف آنر سے نوازا گیا، پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید کو صدارتی گولڈ میڈل دیا گیا۔سینئر سعودی عرب انڈر آفیسر فہد بن عقیل الطواریقی الفلج کو اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی چھڑی 14ویں مجاہد کورس کے انڈر آفیسر الیاس خان کو دی گئی جبکہ 68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار، 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر شہر بانو کو کمانڈنٹ کا اعزاز دیا گیا۔ کینز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے کیڈٹس کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا کردار ادا کر رہی ہے۔ غیر ملکی کیڈٹس کو بھی تربیت دینے کے بعد، ان کیڈٹس کی اپنی اپنی افواج میں شاندار کارکردگی PMA کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں