Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں اب پارٹی پوزیشن کیا ہے، حکمران اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد کتنی ہو گئی ؟جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 249 سے بڑھ کر 261 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں مسلم لیگ( ن) کی9 نشستوں میں اضافے کے بعد تعداد 227ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی ایک نشست بڑھنے سے اسکی تعداد16، مسلم لیگ( ق) ایک نشست کےاضافے سے تعداد 11 ہوگئی ہے۔ جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد 5 سے بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں :حیدرآباد کا تعلیم دوست نوجوان، غریب بچوں کو پڑھانے کیلیے کچرا فروخت کرتا ہے
نجی اخبارکے مطابق اِس وقت پنجاب اسمبلی میں سنی اتحادکونسل کے آزاد حیثیت سے ارکان اسمبلی کی تعداد 109 ہے۔ اِس کے علاوہ مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک کا بھی ایک ایک رکن اسمبلی ہے۔مسلم لیگ( ن )کے 5 لاکھ 60ہزار 872ووٹ لیکر قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 9 امیدوار کامیاب ہوئے ، لیکن اس کےبرعکس 4لاکھ 43ہزار 47 ووٹ لینے والی سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی نشست نہیں ملی۔ اسی طرح مسلم لیگ (ق) کو 70ہزار357، استحکام پاکستان پارٹی 47ہزار 722اور پیپلز پارٹی کو 47ہزار 181ووٹ لیکر ایک ایک نشست ملی ۔

یہ بھی پڑھیں