5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزارت نجکاری کے ذرائع کے مطابق پاور کمپنیوں میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کا نیا بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12 رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کےدیگر سابق رہنما دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ہیں،ذرائع
وزارت نجکاری کے ذرائع کے مطابق یہ 12 ممبران پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹرز ہوں گے، یہ ممبران نجکاری سمیت تمام امور دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی خسارے میں چلنے والی کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
