اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا، جس پر عدالت نے انہیں ریفرنس سے بری کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی، جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شاہد خاقان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں : ن لیگ نے گھٹنے ٹیک دیئے،پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار
نیب کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں نیب سے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عبداللہ خاقان کو بھی ریفرنس سے بری کر دیا گیا۔



