Search
Close this search box.
جمعرات ,18 جون ,2026ء

مزدوروں کی محنت سے اشرافیہ پیسہ کماتی ہے، بلاول بھٹو

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سٹیل مل اورپی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری ہورہی ہےتوملازمین کوبھی شیئردیےجائیں.نجکاری سےمتعلق حکومت کوسمجھائیں گے،نجکاری سےبہترہےحکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھے، مزدوروں کی محنت سے اشرافیہ پیسہ کماتی ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ مزدوروں کا دن منارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، مزدوروں کو محنت کا صلہ ملنا چاہیے، مزدوروں کی محنت سے اشرافیہ پیسہ کماتی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے مزدوروں کے حقوق کے لیے اقدامات اٹھائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے لیے ای و بی آئی جیسے اقدامات اٹھائے، پیپلزپارٹی نے مزدور مخالف پالیسیز اور مزدور مخالف قوانین کو ختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں